مشرف کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے کی درخواست پر فیصلہ آج سنا یا جائے گا
اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے تشکیل خصوصی عدالت پرویز مشرف کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دیئے جانے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا۔عدالت فیصلہ آج (جمعرات) کو سنائے گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت آج فیصلہ سنائے گی۔ یاد رہے کہ 25 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم اور پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور کیس کی سماعت ملتوی کی گئی تھی۔