• news

رائل پام امیچور گالف ٹیم ٹرافی ٹورنامنٹ آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آٹھویں رائل پام امیچور گالف ٹیم ٹرافی آج سے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہو گی، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 150گالفرز حصہ لیں گے۔ ملک کی واحد ٹیم گالف چیمپئن شپ میںرائل پام بی کی ٹیم اپنے اعزاز کا ادفاع کرے گی۔ چیمپئن شپ کی تفصیلات رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے جنرل منیجرعمر میر ،ڈائریکٹر گالف کرنل (ر)محمد جمیل خالد اور ڈائریکٹر میڈیا خواجہ پرویز سعید نے پریس کانفرنس میںبتائیں۔ڈائریکٹر گالف کرنل محمد جمیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں بیک وقت چار میچ ہو ہوںنگے ‘ رائل پام ٹیم ٹرافی جس میں رائل پام بی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن