• news

گدھوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈنکی کارٹ ریلی

کراچی(ثناء نیوز)کراچی ڈنکی کارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گدھوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈنکی کارٹ ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی میں  چھ اضلاع سے ڈنکی کارٹ رائیڈرز نے دولہوں کی طرح سجے گدھوں کے ہمراہ شرکت کی۔ شرکا ء نے ڈھولک کی تھاپ پر بلوچی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا اور بلوچی لیوا رقص بھی کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا اور اس عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن