• news

کرکٹ بورڈ کے غلط کام کیخلاف آواز اٹھاتا رہوں گا: باسط علی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی جونیئر کمیٹی کے ہیڈ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جو بھی غلط کام ہوگا اس پر پوری طرح سے آواز اٹھاتا رہوں گا۔  پی سی بی نے گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیئے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپوں میں قائم خصوصی کمیٹی ٹرائلز میں شامل کھلاڑیوں کا حتمی جائزہ لیکر انڈر 17کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لائے گی جو اگست میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلے گی۔ انڈر 17 ٹیم کی تشکیل کا مقصد مضبوط جونیئر ٹیم کو سامنے لاناہے ۔ انڈر 17 ٹیم کو مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور اس ٹیم کو 2016 کے جونیئر ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کے لئے پورا زور لگائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن