ہماری تحریک کے باعث مارشل لاء لگا تو اس کیخلاف بھرپور جنگ کریں گے: طاہر القادری
لاہور(اے پی اے) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے باعث مارشل لاء لگا تو اس کیخلاف بھی بھرپور طریقے سے جنگ کرینگے۔ فوج اورآئی ایس آئی کیخلاف زہر اگلوایا گیا میں دفاع پاکستان اور اس ادارے کے وقارکی بحالی کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے بل بوتے پر انقلاب نہیں لاسکتی‘ عوام کو اس میں شامل ہوناہوگا، 11مئی کا احتجاج صرف ایک دن کیلئے ہے میں اس کیلئے وطن آگیا ہوتا مگر میری آنکھوں کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا احتجاج اکٹھے نہیں ہورہے ان کا احتجاج ڈی چوک اسلام آباد میں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے نتیجے میں ایساکوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو گزشتہ برس لانگ مارچ میں کیاگیا‘ موجودہ فرسودہ اوراستحصالی نظام کا شاندار متبادل نظام تیارکرلیاہے11مئی کواس کی جھلک دکھائوں گا۔ میرا نظام35 صوبوں پر مشتمل ہوگا‘ہر صوبہ ڈویژن ہوگا۔