• news

اہم مصروفیات، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے، لیگی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو مایوسی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اہم مصروفیات کے باعث  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی  ان کی آمد کی اطلاعات پر مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد ایوان میں موجود رہی  متعدد ارکان نے اپنے کاموں کی درخواستیں بھی تیار رکھی ہوئی تھیں‘ وزیراعظم کی آمد منسوخ ہونے پر ان ارکان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن