• news

امتحانات 2013ئ: پنجم، ہشتم کے غیر تسلی بخش نتائج، 13 ہزار اساتذہ کو سزا دینے کا فیصلہ

لاہور (میاں علی افضل سے) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچویں اور آٹھویں جماعت سالانہ امتحان 2013کے غیر تسلی بخش رزلٹ آنے پر 13ہزار سے زائد ٹیچروں کو مختلف سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جن ٹیچروں کو سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں 7ہزار 1سو 73خواتین ٹیچرز بھی شامل ہیں جبکہ 91 میل اور فی میل پرائمری ٹیچرز اور مڈل کے 8 میل اور فی میل ٹیچرز کو نوکری سے فارغ کرنے اور جبری طور پر ریٹائر کیا جائے گا1ہزار 60 میل اور فی میل ٹیچرز کو آخری وارننگ نوٹس جاری کیا جائے گا 5 ہزار 5 سو 42 ٹیچرز کیخلاف انکوائری کی جائے گی جبکہ 1ہزار 1سو52 ٹیچرز کو دیگر مختلف سزائیں دی جائیں گی اس حوالے سے ڈی پی ایس ایلمنٹری کی جانب سے سمری سیکرٹری سکول کو بھجوا دی گئی ہے جس میں غیر تسلی بخش نتائج کی وجہ ان 13ہزار ٹیچروں کی غفلت کا قرار دیا گیا ہے اور ان ٹیچروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان ٹیچروں کی ترقیاں روکنے، آخری وارننگ، انکوائریز، نوکری سے رخصت کرنے، جبری ریٹائر کرنے سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی۔ پانچویں کے غیر تسلی بخش نتائج پر مجموعی طور پر 11ہزار 2سو51 ٹیچرز کو سزائیں دی جائیں گی 5 ہزار 63 میل ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے 386 میل ٹیچرز کو آخری وارننگ نوٹس جاری کئے جائیں گے 2ہزار7سو 90 میل ٹیچرز کی انکوائریاں لگائی جائیں گی 37 میل ٹیچرز کو نوکری سے فارغ کرنے اور جبری ریٹائر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن