اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر خزانہ کی برطرفی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطرفی کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ سید محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں وفاقی وزراء سینیٹر ہیں اور آئین کی آرٹیکل (9)91 کے تحت کوئی بھی سینیٹر چھ ماہ سے زائد عرصے تک وزیر نہیں رہ سکتا۔ وزیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے سے بھی روکا جائے اور ان سے چھ ماہ کی تنخواہیں اور مراعات بھی واپس لی جائیں۔