• news

روس کا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ماسکو (اے پی پی) روس نے جمعرات کو فوجی مشقوں کے دوران بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل آر ایس 12ایم توپول کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی سی بی ایم ملک کے شمالی خلائی مرکز پلیسننک سے داغا گیا۔ میزائل نے روس کے مشرقی بعید میں کورا بیلسٹک رینج میں مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کے احکامات پر فوجی تربیت کے دوران بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ صدر ولادی میر پوٹن سمیت سی ایس ٹی او کے رکن ملکوں بیلا روس، آرمینیا، تاجکستان اور کرغزستان کے سربراہوں نے بھی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فوجی مشقوں میں سٹریٹجک بمبار طیاروں، بیلسٹک آبدوزوں، سٹریٹجک موبائل میزائل سسٹم نے بھی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن