بھارتی گلوکار انکت تیواری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’عاشقی 2‘‘ کا سپرہٹ گانا ’’سن رہا ہے نا‘‘ گانے والے گلوکار انکت تیواری کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انکت تیواری اور ان کے بھائی انکور تیواری کو 28 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔