نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ’’جنگ آزادی 1857ء سے قیام پاکستان تک کا سفر‘‘ کے عنوان سے فکری نشست آج ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام برصغیر میں پہلی جنگ آزادی 1857ء کے اسباب اور نتائج کے پس منظر میں ’’جنگ آزادی1857ء سے قیام پاکستان تک کا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک فکری نشست آج ہفتہ 10مئی کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست سے ڈاکٹر پروین خان، ڈاکٹر منور صابر، پروفیسر مسرت کلانچوی اور پروفیسر طاہرہ انجم خطاب کریں گی۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔