• news

اسرائیل نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو فلسطین جانے سے روکدیا

غزہ/ اسلام آباد (آئی این پی) قومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی تاہم اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا۔ گزشتہ روز جمعہ کوپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ قومی ٹیم اردن سے براستہ سڑک اسرائیل سے ہوتے ہوئے فلسطین پہنچی جبکہ ہیڈ کوچ محمد شملان کو اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کے باعث اردن میں ہی روک لیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ اور فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ جلد معاملہ حل ہوجائیگا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی ٹیم کے آدھے کھلاڑی بھی اردن میں رکے ہوئے ہیں اور ابھی تک اسرائیلی اجازت کے منتظر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن