• news

سی این جی فراہمی کا شیڈول تبدیل بدھ،اتوار کو 24گھنٹے ملے گی

لاہور (آئی این پی)بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی کیلئے سی این جی  سٹیشنز کا شیڈول تبدیل‘پنجاب میں بدھ اور اتوار کو 24گھنٹوں کیلئے گیس ملے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکو مت نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک بار پھر سی این جی گیس کی فراہمی کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2دن بدھ اور اتوار کو 24گھنٹے کیلئے گیس ملے گی جبکہ بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ پیداوار بڑھانے کیلئے بجلی گھروں کو 6کروڑ کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کر دی گئی ہے جس کے بعد سی این جی سٹیشنز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مئی میں پنجاب کے سی این جی سٹیشن پانچ روز بند ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن سوئی ناردرن گیس کمپنی نے جاری کر دیا ہے۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق آج صوبے بھر میں سی این جی سٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں اور نیا شیڈول 31 مئی تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن