پیر شاہ جیونہ کے سالانہ عرس کا آج باقاعدہ آغاز پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی آمد جاری
شاہ جیونہ (غلام رضا/ دی نیشن رپورٹ) پیر شاہ جیونہ کے سالانہ عرس کا آج سے باقاعدہ آغازہو گیا۔ ہزاروں زائرین عرس میں شمولیت کیلئے شاہ جیونہ پہنچ رہے ہیں۔ شاہ جیونہ جھنگ کے شمال جانب 30کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات کا شہر بھی شاہ جیونہ ہے۔ علاقہ کی وجہ شہر صوفی بزرگ سید محبوب عالم المعروف شاہ جیونہ کے مزار کی موجودگی ہے۔ واضح رہے شاہ جیونہ کا عرس ہر سال 10مئی کو شروع ہوتا ہے جس میں شمولیت کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین یہاں پہنچتے ہیں۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات جھنگ میں اس دربار عالیہ کے سجادہ نشین ہیں جہاں 11-10اور 12مئی کو رواں سال 456 واں عرس منعقد ہو رہا ہے۔