• news

مودی کی قلابازی، مسلمانوں کو رام کرنے کیلئے 107 سالہ مسلمان فریڈم فائٹر کے پائوں چھو لئے

وارنسی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو جماعتوں کی طرف سے بھارتی وزارت عظمیٰ کیلئے سامنے آنیوالے امیدوار اور انتہا پسند رہنما نریندر مودی نے گذشتہ روز مسلمان ووٹروں کو خوش کرنے کیلئے سٹیج پر تحریک آزادی کے مسلمان بزرگ رہنما کے پائوں چھو لئے۔ اعظم گڑھ کے رہائشی 107 سالہ نظام الدین آزاد ہند فوج کے سپاہی اور تحریک آزادی ہند کے رہنما ڈاکٹر سبھاش چندر بوس کے 10 سال تک باڈی گارڈ اور ڈرائیور رہے مگر انہیں حکومت نے حال ہی میں تحریک آزادی کے رہنما کا درجہ دیا ہے۔ نظام الدین کو مودی کے جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انکی آمد پر متعصب مودی جنہوں نے مسلمانوں کی ٹوپی تک پہننے سے انکار کر دیا تھا نظام الدین کے پائوں احتراماً چھو لئے۔

ای پیپر-دی نیشن