اسلام آباد: زرعی بنک کے افسر نے بلڈنگ سے کود کر خود کشی کرلی
اسلام آباد (این این آئی) زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مبین نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ بینک حکام کا کہنا ہے نعیم مقیم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور انھوں نے چند روز قبل بینک سے قرضہ بھی لیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہی رہتے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مبین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نعیم مبین دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم مبین نے مسلسل گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اپنی جان دی۔