مودی کا بیان مسترد، پاکستان سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں،کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکمراں جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے پاکستان کے بارے میں نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے، بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے پاکستان کے بارے میں بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے تمام آپشنز بند کرنا ممکن نہیں، انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان حائل رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔