گھریلو جھگڑے، گوجرانوالہ، قصور اور فیصل آباد میں 3 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی
قصور + گوجرانوالہ +فیصل آباد (نامہ نگار +نمائندہ خصوصی) قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 3 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں چونیاں کے نواح کاندوکھارا میں گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ نوجوان لیاقت نے زہر کھا لیا۔ لیاقت علی کی اپنے اہل خانہ سے ناچاقی چلی آ رہی تھی وقوعہ کے روز جب اس کی اہل خانہ کے ساتھ منہ ماری ہوئی تو لیاقت نے دلبرداشہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے علاقے میں بھائی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ نوجوان نے پھندے سے جھول کر موت کو گلے لگا لیا۔ چک نمبر131ر۔ب کے رہائشی نوشیر خان کے بیٹے عدنان اور میجر خان کا معمولی بات پر جھگڑا ہوا میجر خان نے کمرے میں دروازے بند کر کے گلے میں پھندا لے لیا۔ ادھر گوجرانوالہ میں غلط سوسائٹی میں بیٹھنے سے باز نہ آنے پر گھروالوں کے تشدد سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خا تمہ کر لیا۔ لدھیوالا گورائیہ کا رہائشی عامر کا بری صحبت کے لڑ کو ں کے سا تھ اٹھنا بیٹھنا تھا جسے اس کے والد یاسین نے متعدد بار منع لیکن و ہ با ز نہ آیا تلخی کے بعد اہل خانہ نے اسے مارا پیٹا جس پر اس نے پسٹل سے گولی مارکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔