امریکی سفارتخانے میں ’’منی امریکن سٹی‘‘ تعمیر کرنے کیخلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں واقع امریکی سفارتخانہ میں مبینہ طور پر ’’منی امریکن سٹی‘‘ تعمیر کرنے کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے ایڈووکیٹ طارق اسد کے توسط سے استدعا کی کہ یہ قومی سلامتی ملکی و عوامی مفاد اور سکیورٹی کا معاملہ ہے۔