• news

شیفیلڈ: گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالے پاکستانی خاندان کے 5افراد سپرد خاک

شیفیلڈ (آن لائن) شیفیلڈ میں پاکستانی نژاد گھرانے کے تین بچوں اور دوخواتین کوآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آگ سے جھلس کرمارے گئے پانچوں افراد کی نماز جنازہ مدینہ مسجد شیفیلڈمیں اداکی گئی۔ 2ہزارسے زائد سوگواروں کی موجودگی کے سبب وولسلے روڈ بندکرنا پڑی۔ ویک روڈ پر واقع کیانی ہاؤس میں اٹھائیس اپریل کو اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس سے نوبرس کاعدیان ،اسکاسات سال کابھائی امان اور 2ماہ کی شیرخواربہن مناہل جا ں بحق  ہوگئے تھے۔ تینوں کوبچانے کی کوشش میں جھلستے گھر میں واپس داخل ہونے والی بچوں کی آنٹی انعم اور53 سالہ دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ گھرکو آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

ای پیپر-دی نیشن