• news

امریکی دبائو، دھمکیاں، شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی مقدمے سے دستبردار ہو گئے

پشاور (اے پی اے+ آئی این پی+ رائٹرز) مبینہ امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی نے اپنی جان کو لاحق خطرات اور امریکہ کی جانب سے بیجا دباؤ کے پیش نظر مقدمہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سمیع اللہ آفریدی نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر دباؤ کی وجہ سے لیا جس کے باعث عدالتی کارروائیوں میں مداخلت پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ایف سی آر قوانین میں بھی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ شکیل آفریدی کا مقدمہ انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لیا تھا تاہم کیس کی پیروی کرنے پر انہیں اور انکے اہل خانہ کو مختلف حلقوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اسلئے ان کیلئے یہ مقدمہ مزید لڑنا ممکن نہیں رہا۔ آئی این پی کے مطابق سمیع اللہ آفریدی نے کہا کہ میری شکیل آفریدی کیس سے دستبرداری کی کئی وجوہات ہیں جن میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے مجھے ملنے والی  دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن