• news

آئی پی ایل : حیدرآباد نے دہلی چنائی نے ممبئی کو شکست دیدی

دہلی (سپورٹس ڈیسک) حیدرآباد نے دہلی کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں بارش سے متاثرہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دہلی نے 7 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ حیدرآباد نے 4.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر 44 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ حیدرآباد کو فاتح قرار دیدیا گیا۔ 33ویں میچ میں چنائی نے ممبئی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ممبئی نے 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ چنائی نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن