پی سی بی کی مشاورت مکمل، کوچنگ سٹاف کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کریگا۔کوچزفائنڈنگ کمیٹی نے سفارشات چیئرمین نجم سیٹھی کے حوالے کردی ہیں۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپن بالنگ کنسلٹنٹ کیلئے بورڈ کی نظریں دو سابق سپنر ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد پر مرکوز ہیں۔ ثقلین مشتاق کو ٹیم کا سپن بالنگ کنسلٹنٹ اور مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان سپنرزکی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائیگی۔پی سی بی نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ لیوڈن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔