• news

عمران خان اور طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں: مولانا محمد نعیم بادشاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی امیر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص پاکستان میں رہنا پسند نہ کرے کینیڈا کی یخ بستہ ہوائوں میں اپنی زندگی گزار رہا ہو اس کو پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن