ضلع لاہور کا مثالی گائوں کوٹ اسد اللہ سکول سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم
مانگا منڈی(نامہ نگار) مثالی گائوں کوٹ اسداللہ میں حکومت کی 64کنال اراضی بے کار پڑی ہے ۔پورے گائوں میں بچوں اور بچیوں کیلئے حکومت کا کوئی سکول نہ ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے تعلیم نہیں دلوا سکتے ۔جس سے سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور اس گائوں کی شرح خواندگی میں کمی ہو رہی ہے ۔خاص طور پر لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔کیونکہ ان کے والدین انہیں دور دراز علاقوں میں نہیں بھیج سکتے اس سلسلے میں گائوں کے شہریوں نے ڈی سی اولاہور احمد جاوید قاضی کو متعدد درخواستیں دے رکھی ہیں ۔اس علاقہ کے منتخب نمائندے ہمارے گائوں آنا گوارا نہیں کرتے ۔