نام نہاد احتجاج جمہوریت کو سبوتاژ کرنیکی غیر ملکی سازش ہے: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ(نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے لیگی رہنمائوں اختر خاں اور دائود خاں کے ظہور ٹائون میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دہشت گری کی لپیٹ میں ہے اور خاں صاحب کو کرسی کی پڑی ہے۔ تحریک انصاف کے دھاندلی احتجاج گیم میں جمہوریت کو سبو تاژ کرنے کی غیر ملکی سازش ناکام بنادیں گے ۔ عمران خاں دماغ سے وزیر اعظم بننے کا فتور نکال کر عوام کوسڑکوں پر خوار کرنے کی بجائے ان کی فلاح کیلئے اسمبلی فلور پر بل لیکر آئیں ۔ ان کی حلقہ میں کسی ہم جماعت سے سیاسی مخالفت نہیں۔