• news

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی شعبے میں بھی عوامی سطح پر غریب کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔غریب اور متوسط طبقہ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکس ادا کر رہا ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ اور زمیندار ٹیکس دینے کی بجائے عیاشیاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن