احتجاج کرنیوالے سیاستدان ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: زبیر احمد
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر احمد نے کہا ہے کہ احتجاج کرنیوالے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں اس وقت حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اب جمہوریت کو چلنے دیں بعض سیاسی جماعتوں کو ایک سال گزرنے کے باوجود دھاندلی نظر آ رہی ہے جبکہ اسلام دشمن قوتیں بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔