گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر دکانداروں کو 51 ہزار روپے جرمانہ
لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر60دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ51 ہزار 6سو روپے کے جر مانے عائد کیے،3افراد کے خلاف مقدمات درج کروا گرفتار کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں 4دکانداروں کو2ہزارروپے جر مانہ،راوی ٹائون میں 3دکانداروں کو2ہزار روپے جر مانہ عائد کر کے ایک دکاندار کو گرفتار کروا دیا گیا۔داتا گنج بخش ٹا ئون میں 2 دکانداروں کوایک ہزارروپے جر مانہ،اقبال ٹا ئون میں2دکانداروں کاایک ہزار روپے،نشتر ٹا ئون 4 دکانداروں کو5ہزار روپے جر مانہ کر کے 2دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔ عزیز بھٹی ٹا ئون میں 5دکانداروں کو5ہزار روپے جر مانہ کیا گیا۔