• news

سابق شوہر کا خاتون پر کتا چھوڑناسیشن جج حافظ آباد کو کارروائی کی ہدایت

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے سابق شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے خاتون پر کتے چھوڑنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ عدالت عالیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کو واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دیں۔ شہر بانو سابق شوہر سے جہیز واپسی کی درخواست لے کر پولیس اسٹیشن کے قریب پہنچی تو سابق شوہر اور اس کے رشتہ داروں نے اس پر مبینہ طور پر کتا چھوڑ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن