اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، مشترکہ اقتصادی کمشن کا اجلاس ستمبر میں بلانے کا فیصلہ
تہران (آئی این پی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب علی طیبانی سے ملاقات کی جس میں پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ستمبر 2014ء میں بلانے دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا، دوطرفہ اقتصادی وتجارتی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان ایران دوطرفہ اقتصادی وتجارتی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔