• news

بھارت: موبائل فون کا تنازعہ، ہندوئوں نے بہیمانہ تشدد کے بعد مسلمان طالب علم قتل کر دیا

مظفرنگر (آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندو انتہاء پسندوں نے موبائل فون کی قیمت کے تنازعہ پر اٹھارہ سالہ مسلمان طالبعلم کو بہیمانہ  تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی ماردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظفرنگر شہر کے رہائشی اویس ولد صمد قریبی موبائل فون شاپ پر موبائل فون لینے  گیا۔ اس دوران ہندو دکاندار اور مذکورہ طالبعلم کے درمیان موبائل کی قیمت پر تکرار ہوئی جس پر  دکاندار اور اس کے دیگر انتہاء پسند ساتھیوں نے اٹھارہ سالہ طالبعلم کو پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سڑک پر گھسیٹتے رہے بعدازاں اسے گولی مار کر ابدی نیند سلادیا۔  واقعہ کیخلاف  مسلمان کمیونٹی  نے  شدید  احتجاج کیا تاہم بھارتی پولیس نے مقتول  کے والدین کو  ہی مجرم ٹھہراتے ہوئے خاموش  رہنے کی دھمکی دیدی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن