• news

مودی کی عوام سے عام انتخابات کے آخری مرحلہ میں بھرپور شرکت کی اپیل

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور نامزد وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے آخری مرحلہ میں بھرپور شرکت کر کے سکینڈل کی ماری کانگریس کو اقتدار سے باہر پھینک دیں۔ انتخابی مہم ختم ہونے پر نریندر مودی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ عوام جھوٹے نعروں اور کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں وہ اپنے کل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹنگ الائنس ہی واحد پلیٹ فارم ہے جو ملک میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دس سال قبل کے نعروں کی ٹیپ چلا رہی ہے لیکن عوام ان کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے اور انہیں اقتدار سے باہر پھینک دیں گے۔ نریندر مودی نے عوام خصوصاً نوجوان طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات کے آخری مرحلہ میں بھرپور شرکت کریں۔ آخری مرحلہ میں 41 نشستوں کیلئے 6 کروڑ 60 لاکھ عوام ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن