افغانستان : خودکش حملہ‘ جھڑپیں‘ اتحادی فوجی سمیت چھ ہلاک‘ نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرایا : طالبان
چمن،کابل (آن لائن)افغان صوبہ قندھار میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہو گیا، سپن بولدک میں دھماکہ پانچ افغان فوجی ہلاک، لڑائی کے دوران ایک نیٹو فوجی ہلاک ، قندھار ائیر پورٹ کے قریب خودکش حملہ، 6افرادہلاک 38زخمی، صوبہ فر ح میں شدیدلڑائی 41طالبان شہید ہو گئے۔افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق کہ صوبہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں نیٹو جنگی ہیلی کاپٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ اوراتوارکے درمیانی شب رات ایک بجے کو خرتوت کے علاقے میں چھاپے کی غرض سے ہیلی کاپٹر اتروارہے تھے ہیلی کاپٹر کے گرنے سے سوار متعددفوجی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ صوبہ فراہ کے ضلع گلستان میں نیٹو وافغان فوجیوں کا طالبان کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران 41طالبان مارے گئے تاہم طالبان نے اپنے 8ساتھیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔