کالاباغ ڈیم کے قابل عمل اور مفید منصوبے کو آمروں نے سیاسی مسئلہ بنا دیا: احسن اقبال
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کمشن ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم بہت مفید اور اس کی افادیت بھی مسلمہ ہے مگر بدقسمتی سے ایک قابل عمل اور مفید منصوبے کو آمروں نے سیاسی مسئلہ بنا دیا، اس لئے صوبوں کی بداعتمادی دور کئے بغیر کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انجینئرز ڈے کے موقع پر آئی ای پی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جاوید قریشی، جمشید رضوی، امیر ضمیر کے علاوہ انجینئرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا مسئلہ خالصتاً ٹیکنیکل ہے جسے انجینئرز ہی دور کر سکتے ہیں اس لئے انجینئرز اس ایشو پر مکالمہ کر کے مخالفین کو سمجھائیں۔