• news

مہاراشٹر : مائو علیحدگی پسندوں کا حملہ سات بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کے قافلے پر مائو نواز علیحدگی پسندوںکے حملہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ناگ پور پولیس کے انسپکٹر جنرل راویندرا کاوام نے میڈیا کو بتایا کہ مائو نواز علیحدگی پسندوں نے پولیس قافلے پر حملہ کامورشی تحصیل کے علاقہ گاوچرولی میں اس وقت کیا جب گاڑی پر سوار پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ حملہ میں 7 پولیس اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کی اضافی نفری کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ مشتبہ ماؤ علیحدگی پسندوں جانب سے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ناگپور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر کے وج نے بتایا۔ ہمارے پاس گڑھ چرولی سے جو اطلاعات آئی ہیں ان کے مطابق چمورس علاقے میں پولیس کی ایک ٹیم نکسلیوں کے خلاف مہم کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اچانک ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں تلاش کی مہم کو تیز کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں انتخابات کے دوران پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں مشتبہ ماؤ علیحدگی پسندوں کے دو حملوں میں مجموعی طور پر 12 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن