• news

محکمہ داخلہ نے طاہر القادری کے خاندان کو لاحق خطرات کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا

لاہور (این این آئی) محکمہ داخلہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خاندان کو لاحق خطرات کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا جو انکے صاحبزادوں کو وصول کرا دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے دونوں صاحبزادوںڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین کو شدید خطرات بارے آگاہی دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مراسلہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادوں کو وصول کرا کے انکی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنے طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن