عمران بتائیں اب تو وہ فوج کیساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کیساتھ چائے پینے کی بات پر کس کے ساتھ ہوں گے، شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر کا ٹوئٹر پر پیغام
لندن (آئی این پی) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ وہ اب تو فوج کیساتھ کھڑے ہیں جب دہشت گردوں کیساتھ چائے پینے کی بات کی جائے تو وہ کس کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا فوج کیساتھ کھڑے ہونے کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘ آج وہ فوج کیساتھ کھڑے ہوکر میڈیا پر تنقید تو کر رہے ہیں عمران خان بتائیں جب دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کی بات کی جائے تو وہ کس کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے رہی ہیں اسلئے ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔