مریدکے: تحریک انصاف کے قافلے سے ٹریفک جام، ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش
مریدکے (این این آئی) تحریک انصاف کے قافلے کی اسلام آباد روانگی کے دوران جی ٹی روڈ پر ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ لاہورسے اسلام آباد جانے کیلئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور یاسمین راشدکی زیرقیادت قافلہ جب جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچا تو اچانک ٹریفک جام ہوجانے سے گاڑیوں میں ایک ایمبولینس بھی پھنس گئی جس میں سوار نواحی علاقہ پنڈی رتن سنگھ کارہائشی ارشد اپنی بیوی آسیہ کو لاہور ہسپتال لے جا رہا تھاکہ خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔