شام میں جاری خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کے لئے شیڈول جاری،بشار الاسد نے مہم شروع کر دی
دمشق (اے پی پی) شام میں جاری خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔صدر بشارالاسد نے باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد تیسری بار صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کی موجودہ مدت 17جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ شام کی اعلیٰ آئینی عدالت نے بشار الاسد سمیت 3امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے جن میں موجودہ ارکان پارلیمنٹ ماحر عبدالحفیظ ہجر اور حسن عبداللہ النوری شامل ہیں۔ شامی پارلیمنٹ کا ایوان 254ارکان پر مشتمل ہے۔ شامی آئین کے مطابق ہم صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار کو 35ارکان کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے جس امیدوار کو 35ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہیں ہو گی وہ صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ صدارتی الیکشن 3جون کو ہو رہے ہیں۔