• news

سانحہ 12مئی : پاکستان بار کی اپیل پر وکلاء آج یوم سیاہ منائیں گے

لاہور+سرگودھا(اے پی پی+نامہ نگار) پاکستان بار کونسل کی اپیل پربارہ مئی دوہزار سات کے واقعات   کے خلاف ملک بھر میں وکلاء  (آج) سوموار کو یوم سیاہ منا ئیں گے    وکلاء اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا  بائیکاٹ کریں گے اور بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وکلاء بارز کے تحت ریلیاں اور سیمینارز منعقد ہو نگے۔ یاد رہے کہ بارہ مئی دو ہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیلئے کراچی آ رہے تھے اور انہیں روکنے کیلئے سٹی کورٹ جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے تھے اور اس دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد رمضان چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔محمد رمضان چوہدری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نازک ملکی حالات میںسیاسی جماعتوں کو   بالغ نظری و سیاسی پختگی کا ثبوت دیتے ہوئے جمہوریت کے تسلسل اور اسکے استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے۔  سیا سی قائدین سیاسی محاذ آرائی سے گریز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن