• news

دنیا بھر میں مدر ڈے منایا گیا، کراچی میں عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام مظاہرہ

لاہور (ثنا نیوز، این این آئی) لاہور سمیت دنیا بھر میں ماں سے محبت کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد ماں کی عظمت کا اعتراف اور اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے ایک پاکستانی معصوم ماں ڈاکٹر عافیہ بارہواں مدر ڈے جیل کی سلاخوں کے پیچھے منایا۔ مزید برآں عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عافیہ ایک ماں کی حیثیت سے بھی امریکی اور پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے انصاف کی منتظر ہے۔  میں آج مدرڈے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو عافیہ کو وطن واپس لا کر اس کی ماں عصمت صدیقی اور بچوں مریم اور احمد سے ملانے کا وعدہ یاد دلا رہی ہوں۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ’’ماں‘‘ کا کوئی نعم البدل نہیں اور ماں وہ عظیم ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک نسل کی پرورش کرتی ہے۔ مدرز ڈے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ میری بہادر والدہ خورشید بیگم مرحومہ نے ہمیشہ مجھے حق اور سچ کی تلقین کی جس سے مجھے حق پرستی کی راہ میں آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ ملا۔

ای پیپر-دی نیشن