• news

لیبیا: نجی ملیشیا کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر فائرنگ، 4 ہلاک، متعدد زخمی

طرابلس  (اے پی پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں نجی ملیشیا کے خلاف مظاہرہ کرنیوالے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بن غازی شہر میں سینکڑوں افراد مقامی ملیشیا کے خاتمے کیلئے مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران ملیشیا کے کارکنوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب بعض مظاہرین ملیشیا کے ہیڈکوارٹرزکے اندر داخل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔واضح رہے کہ 2011میں بن غازی شہر معمر قذافی کے خلاف مظاہروں اوربغاوت کا مرکز بنا رہا جس کے بعد احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن