غداری کیس: خصوصی عدالت پرسوں مشرف کیخلاف دوبارہ سماعت شروع کرے گی
اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدر مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے قائم خصوصی عدالت 14 مئی کو مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع کرے گی۔‘ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو تحقیقاتی رپورٹ سمیت تمام دستاویزات 14 مئی تک فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی اے نے تمام مواد مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کو مہیا کردیا۔