• news

یمن میں ملٹری پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش کار بم حملہ‘ پندرہ اہلکار ہلاک

عدن  (اے پی پی) یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضر موت میں ملٹری  پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش کار بم حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک اور  متعدد زخمی ہو گئے۔سیکورٹی حکام نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساںادارے کو بتایا کہ اتوار کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے کے دارلحکومت مکلہ میں خودکش بمبار نے ملٹری پو لیس ہیڈ کوارٹر کے قریب  دھماکہ خیز مواد سے بھری کار  اڑا دی۔حکام نے بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار خودکش بمبار کو گیٹ پر داخلے سے  روکنے میں ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ادھر مسلح دہشت گردوں نے صدارتی محل کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں فائرنگ کے باعث تینوں مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن