• news

خصوصی عدالت مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج کریگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات عدالت اور ڈیفنس کونسل کو فراہم کر دیئے گئے، خصوصی عدالت (آج) بدھ کو  سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی مختصر سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اپنے عبوری حکم میں ایف آئی اے کو غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو تحقیقاتی رپورٹ سمیت تمام دستاویزات 14 مئی تک فراہم کرنے کا حکم  دیا تھا جس پر ایف آئی اے نے  تمام مواد مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کو مہیا کر دیا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت مقدمہ کی سماعت کریگی۔ سابق صدر کے وکلاء ایف آئی اے کی  تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں سابق صدر پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اپنے  ابتدائی دلائل کا آغاز کریںگے۔ کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت 22 مئی سے شروع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن