• news

نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحال کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ وزارت کو نوٹسٗ جاری کرتے ہوئے 15 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ چوہدری ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کرکے عبوری انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم اور نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین پی سی بی کام کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن