آڈٹ رپورٹس بے بنیاد ، ذکاء اشرف نے کوئی غبن نہیں کیا، ترجمان کی وضاحت
لاہور( پ ) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ذکا ء اشرف کے بحیثیت چیئرمین پی سی بی کو غبن کیا۔ انہوں نے وضاحت کی خبروں کا مقصد عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانا ہے ۔ تمام فیصلے میرٹ اور قانون کے مطابق ہوئے تھے ۔ کبھی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔ آڈٹ رپورٹس بے بنیاد ہیں ۔