عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے میں تاخیر نہ کرے: سربراہ کشمیر گروپ نارویجن پارلیمنٹ
اوسلو (آن لائن) نارویجن پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین نٹ اریلڈ ہیرڈ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے میں تاخیر نہ کرے، مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا۔ یہ 13 ملین کشمیری عوام کے حقوق کا مسئلہ ہے۔ تمام جماعتوں اور اداروں کو دعو ت دیتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے آواز اٹھائیں۔ نارویجن پارلیمنٹ میں دیگر گروپس کے ساتھ کشمیر گروپ کی دوبارہ تنظیم سازی بھی جلد کی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیرسکینڈنیو ین کونسل کے چیئرمین سردار علی شاہنواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار علی شاہنواز جن کا تعلق راولاکوٹ آزاد کشمیر سے ہے، نے نٹ کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں کے بائیکاٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔