یورپی عدالت کا شہری کی درخواست پر گوگل کو ذاتی معلومات ہٹانے کا حکم
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی عدالت نے شہری کی درخواست پر گوگل کو ذاتی معلومات ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص انٹرنیٹ پر اپنی ذاتی معلومات ختم کرانے کا حق رکھتا ہے۔ گوگل یا دیگر کمپنیوں کو شہریوں کے اس حق کا احترام کرنا ہوگا۔